ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی-این سی آر میں ابر آلود آسمان کی وجہ سے گرمی سے راحت کی امید: محکمہ موسمیات

دہلی-این سی آر میں ابر آلود آسمان کی وجہ سے گرمی سے راحت کی امید: محکمہ موسمیات

Wed, 06 Apr 2022 16:55:14    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کے درمیان دہلی-این سی آر کو ابر آلود آسمان کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لو چلنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ صفدرجنگ آبزرویٹری نے بتایا کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سیلسیس تھا، جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل ایک ٹویٹ میں کہا، ’اگلے پانچ دنوں کے دوران پنجاب، جنوبی ہریانہ-دہلی، راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں اور اگلے دو دنوں میں گجرات، ودربھ، جھارکھنڈ میں لو چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے‘۔


Share: